Monday, January 28, 2019

سپریم کورٹ کا اینکر شاہد مسعود کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

اینکر شاہد مسعود
سپریم کورٹ نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں نامزد اینکر شاہد مسعود کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس منظور احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عدالت نے قرار دیا کہ مقدمے میں نامزد تینوں ملزموں کی پہلے ہی ٹرائل کورٹ میں ضمانت ہو چکی ہے۔

عدالت نے اینکر شاہد مسعود کو 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ شاہد مسعود پر الزام ہے کہ انہوں نے بحیثیت ایم ڈی پی ٹی وی جعلی کمپنی کے ساتھ کرکٹ میچز کے نشریاتی حقوق کا معاہدہ کیا، کمپنی لاہور میں کیٹرنگ اور دیگوں کا کام کرتی تھی، جعلی کمپنی کو معاہدے کے وقت 3 کروڑ 70 لاکھ کی فوری ادائیگی کی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 23 نومبر 2018 کو شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت کے باہر سے ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Wlsxm2

0 comments:

Popular Posts Khyber Times