Friday, January 18, 2019

مغربی حلب میں شامی فوج نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا

مغربی حلب میں شامی فوج نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا
شامی فوج نے شمالی شہر حلب کے مغربی علاقوں پر تحریرالشام دہشت گرد گروہ کا حملہ پسپا کر دیا۔

دہشت گردوں نے جمعرات کی رات حلب میں الراشدین، المالیہ اور جمعیت الزہرا نامی علاقوں میں شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جبکہ شامی فوج نے اس حملے کو ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔

شامی فوج نےالتنف سے جنوبی تدمر کی جانب دہشت گردوں کی منتقلی کی کوشش کو بھی ناکام بناتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ تدمرکے مشرقی مضافاتی علاقے میں بھی شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بہت سےدہشت گردوں کو گرفتارکر لیا۔ ادھرمغربی شام میں حماہ میں واقع کفر زیتا کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شامی فوج کے حملے میں بھی دہشت گردوں کو خاصا نقصان پہنچا۔

شامی فوج نے مرکبہ میں دہشت گردوں کے داخل ہونے کی کوشش کو بھی ناکام بنا دیا اور متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DlpD9D

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times