اہل خانہ کے مطابق 24 سالہ ارسلان نجی یونیورسٹی میں پڑھتا تھا، جس نے واقعے کے روز گھر میں بتایا کہ اس کے دو دوست اُس سے ملنے آئے ہیں، کوئی ڈرائنگ روم میں نہ آئے۔
اہلخانہ کے مطابق 12 سالہ گھریلو ملازم طارق پانی دینے گیا تو وہ بھی واپس نہ آیا۔
دو گھنٹے بعد بہن نے ڈرائنگ روم میں جاکر دیکھا تو دونوں کی گلا کٹی لاشیں پڑی تھیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) اقبال ٹاؤن ڈویژن علی رضا کے مطابق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم امید ہے کہ ملزمان کو جلد ٹریس کر لیا جائے گا۔
اہلخانہ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ملزمان مقتول کے ہم جماعت تھے، تاہم قتل کی وجوہات کے حوالے سے علم نہیں ہوسکا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2SMuE03
0 comments: