
تفصیلات کے مطابق شیخ وفاقی وزیر ریلوے رشید نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں اور ولی عہد کا دورہ کامیاب رہے گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ابو ظبی کے ولی عہد کے دورے کی بہت اہمیت ہے، 5،6 سال سے کوئی بڑا رہنما پاکستان کا دورہ نہیں کرسکا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ قرضے تو مل جاتے ہیں لیکن انہیں اتارنا بہت مشکل ہوتا ہے، میرا نہیں خیال آئی ایم ایف کے پاس جانے کے امکانات کم ہوئے ہیں، دکھائی دے رہا ہے کہ عنقریب عمران خان امریکہ بھی جائیں گے۔
خیال رہے کہ کچھ دیر قبل محمد بن زید النہیان کی وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات ہورہی تھی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جارہا تھا۔
متحدہ عرب امارات اور پاکستانی قیادت میں پاکستان کو دی جانے والی 3 ارب ڈالرز کی امداد اور سرمایہ کاری اقتصادی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2C6d0wW
0 comments: