
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی نومنتخب صدر ماریہ ایسپی نوزا آج پاکستان پہنچ رہی ہیں، صدر جنرل اسمبلی 22 جنوری تک پاکستان میں قیام کریں گی۔
ماریہ ایسپی نوزا اپنے پانچ روزہ دورے میں وزیراعظم عمران خان اور صدرمملکت عارف علوی سے خصوصی ملاقات کریں گی۔
The President of the UN General Assembly, Ms. Maria Fernanda Espionosa, will visit Islamabad from 18-22 January 2019 on the invitation of the Govt of Pakistan. A wide ranging program awaits her and her entourage. pic.twitter.com/jMTIzIOB6H
— Maleeha Lodhi (@LodhiMaleeha) January 16, 2019
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ ماریہ ایسپی نوزا وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گی۔
جنرل اسمبلی کی صدر اپنی سرکاری مصروفیات کے علاوہ خواتین کے پارلیمانی گروپ کی ارکان اور بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سے ملاقات کریں گی اور پاکستان امن مشن کے تربیتی مرکز کا بھی دورہ کریں گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2TRrckO
0 comments: