Tuesday, January 29, 2019

سعودی عرب اور سویٹزر لینڈ کے درمیان معدنیات پگھلانے کا معاہدہ

سعودی عرب اور سویٹزر لینڈ کے درمیان معدنیات کا معاہدہ
سعودی عرب نے سویٹزر لینڈ سے معدنیات پگھلانے والے پہلے پلانٹ کا معاہدہ کیا ہے ، جس پر 2.8 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔

زرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب نے سویٹزر لینڈ کی انٹرنیشنل ٹرافیگورا کمپنی سے معدنیات کو پگھلانے والے پلانٹ قائم کرنے کا معاہدہ کیا ہے جو جی سی سی ممالک میں پیتل کو پگھلانے والا پہلا پلانٹ ہوگا۔

یہ پلانٹ سالانہ 4 لاکھ ٹن پیتل ، دو لاکھ ٹن زنک اور 55 ہزار ٹن سیسہ پگھلائے گا۔ ٹرافیگورا کمپنی دنیا بھر میں پیٹرول اور خام اشیاء کا کاروبار کرنے والی تین بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

اس کی سالانہ آمدنی 127 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ اس کی تجارت کا یومیہ حجم 2.5 ملین بیرل یعنی عالمی تیل کا تین فیصد ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FW6nSC

0 comments:

Popular Posts Khyber Times