Wednesday, January 16, 2019

یمنی فوج کی جوابی کارروائی

یمنی فوج کی جوابی کارروائی
یمنی فوج نے سعودی اتحاد کی جارحیتوں کا جواب دیتے ہوئے صوبہ حجہ میں النار پہاڑیوں پرسعودی اتحادی فوجیوں کے ٹھکانے پر زلزال ایک بیلسٹیک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج نے اس سے پہلے منگل کی شام بھی حجہ کے النار علاقے میں سعودی اتحادی فوجیوں کے ٹھکانے پر زلزال میزائل سے حملہ کیا تھا۔ یمنی فوج کی بدھ کی جوابی کارروائی میں جارح فوجیوں کو ہونے والے نقصانات کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا ہے۔

یمنی فوج کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل علی الموشکی نے پچھلے دنوں کہا تھا کہ یمنی فوج نے عہد کیا ہے کہ وہ کسی بھی جارح فوجی کو ملک سے زندہ نہیں جانے دے گی۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ذریعے کا یمن کا چاروں طرف سے محاصرہ جاری رکھنے کے باوجود یمنی فوج کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہوتا رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VWITRT

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times