Sunday, January 20, 2019

اسلام آباد ہائی کورٹ میں نوازشریف اور نیب کی اپیلوں پر آج سماعت ہوگی

 سابق وزیراعظم نوازشریف
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور نیب کی اپیلوں پرسماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل 2 رکنی بینچ نوازشریف اورنیب کی اپیلوں پرسماعت آج کرے گا۔

نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا بڑھانے اور فلیگ شپ ریفرنس میں سزا دینے کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، اپیل کے فیصلے تک سزامعطلی وضمانت پر رہائی کی درخواست بھی دائرکررکھی ہے۔

یاد رہے 5 جنوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بھی سزا دلوانے اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے کے لیے نیب کی اپیلیں بھی سماعت کے لیے منظور کی تھی۔

نیب نے العزیزیہ کیس میں نوازشریف کی سزا سات سال سےبڑھانے کی استدعا کی ہے جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کو چیلنج کیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ سال 24 دسمبر کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ سنایا گیا تھا، فیصلے میں نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کردیا گیا تھا۔

بعدازاں ان کی درخواست پر انہیں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے بجائے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2AUAghQ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times