Wednesday, January 9, 2019

وہ کونسا دودھ ہے جس کا پینا زہریلا ہے

وہ کونسا دودھ ہے جس کا پینا زہریلا ہے
غذائی اعتبار سے بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہونے کے باعث دودھ اور اس سے تیار شدہ اشیاء انسانوں کی خوراک کا ایک اہم جزو ہیں ۔دودھ میں پروٹین ،فیٹ کاربوہائیڈریٹ، وٹامنز اور منرلز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

دودھ چھوٹے بچوں اور زیادہ عمر کے افراد کیلئے مفید غذا تصور کیا جاتا ہے کیونکہ یہ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے۔

دودھ میں نو عمر افراد کی بڑھوتری کے لیے ضروری امائنو ایسڈز بھی کافی مقدار میں موجود ہوتے ہیں غرضیکہ دودھ تمام عمر اور جنس کے افراد کے لیے بہترین غذا ہے۔

دودھ میں پایا جانے والا منرل کیلشےئم ہڈیوں کی بڑھوتری اور مضبوطی کے لیے بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

پاکستان اس وقت دنیا میں دودھ کی پیداوار کے لحاظ سے چوتھا بڑا ملک ہے یہاں دودھ کی پیداواری صلاحیت تقریباً 54 بلین لیٹر سالانہ ہے ۔

پاکستان میں صرف دودھ ہی نہیں بلکہ اس سے تیار شدہ اشیاء کا استعمال بھی کافی حد تک کیا جاتا ہے جیسے کریم، کھویا، دہی، لسی ،پنی، گھی، ربڑی، مکھن اور دیگر اشیاء۔زرا ٹھریے! لازمی نہیں جو دودھ آپ اور میں استعمال کررہے ہوں وہ خالص بھی ہو۔

دودھ میں ملاوٹ دور حاضر کا بہت بڑا نا سور بن چکا ہے اگر بات صرف دودھ میں پانی کی ملاوٹ کی حد تک ہوتی تو بھی قابلِ قبول تھی لیکن دور جدید میں دودھ کی مقدار بڑھانے کے لیے ملاوٹ مافیہ نے ایسے طریقے اختیار کررکھے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے جس سے خالص دودھ اور ملاوٹ زدہ دودھ میں فرق کرنا مشکل ہوجاتا ہے ۔

ترقی پذیر ممالک جن میں انڈیا ،پاکستان ،برازیل اور دیگر ممالک سرِ فہرست ہیں میں دودھ میں ملاوٹ کی شرح بہت زیادہ ہے ۔

دودھ میں جب ملاوٹ کی جاتی ہے تو اس میں پائے جانے والے اجزاء کی شرح بالکل بدل کررہ جاتی ہے ملاوٹ کے نئے طور طریقے خوب رنگ پکڑ چکے ہیں جیسا کہ دودھ میں یوریا، میلامائن، فارمالین، صابن، ایسڈ، سوڈیم ہائیڈروآکسائیڈ، سٹارچ، سبزیوں سے کشید کردہ تیل ،تالابوں جوہڑوں کا پانی اور پاؤڈر کی شکل میں تیار شدہ مصنوعی دودھ کی ملاوٹ سرِ فہرست ہے ۔

ایسے دودھ کا استعمال ہر گز فائدہ مند ثابت نہیں ہوتا بلکہ یہ انسان کو مختلف اقسام کے خطر ناک امراض میں مبتلا کر سکتا ہے۔

ملاوٹ شدہ دودھ بچوں ،بوڑھوں اور حاملہ خواتین کے لیے زہر قاتل ثابت ہوسکتا ہے ایسے دودھ کے استعمال سے بہت سی بیماریوں جیسا کہ سر درد، متلی، قے، ڈائریا، آنکھوں کی بینائی متاثر ہونا، معدہ، گردے اور دل کے مسائل، کینسر اور حتی کہ موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RhTQir

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times