
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کھیلوں کی سہولتوں کو بہتر بنانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔
وہ خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمر زمان سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
ڈاکٹر عارف علوی نے اس بات پرزور دیا کہ کھلاڑیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا اشد ضروری ہے تاکہ وہ قومی ترقی کے لئے بہتر خدمات انجام دے سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک بہتر معاشرے کے لئے کھیلوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ ناگزیر ہے۔
صدر نے کہاکہ سکواش ملک کا بہت مقبول کھیل ہے اور پاکستان 13 سال تک اس کھیل کا چمپئن رہا ہے۔
صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ نوجوان کھلاڑی سخت محنت کے ذریعے اس کھیل میں نام کمائیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RW8TxG
0 comments: