وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ ذرائع ابلاغ کے شعبے میں جدید تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں میڈیا یونیورسٹی کے قیام سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ ٹی وی اور ریڈیو میں پروڈکشن سمیت خبروں اور پروگراموں میں نئے رجحانات متعارف کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے قیام کے لئے ریڈیو پاکستان اور ٹی وی کی اکیڈمیز کو ضم کیا جائیگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2QE4mv6
0 comments: