
اس کمپنی ایک سمارٹ ایکسرسائز مشین بنائی ہے، جس سے بلیاں کسی بھی وقت ورزش کر سکتی ہیں لیکن بلیوں کو ورزش کرانے کی یہ مشین کافی مہنگی ہے۔
اس کی قیمت 1800 ڈالریا 2 لاکھ 52 ہزار روپے ہے۔
کورین سٹارٹ اپ پیٹ ڈنگ (Pet Ding) نے اس ٹریڈ مل کو اس ماہ کے شروع میں لاس ویگاس میں ہونے والے کنزیومر الیکٹرونکس شو میں پیش کیا تھا۔
اس مشین میں لگی ایل ای ڈی لائٹس بلیوں کو مشین استعمال کرنے کی تحریک دیتی ہیں۔ بلیوں کے مالکان دور رہتے ہوئے بھی مشین پر موجود بلیوں کی سرگرمیوں سے آگاہ رہ سکتے ہیں اور اپنے پالتو جانور کے لیے حوصلہ افزائی کے وائس میسجز بھیج سکتے ہیں۔
مشین کے ساتھ اس کی سمارٹ فون ایپلی کیشن سے بلیوں کے مالک ورزش کا ہدف بھی طے کر سکتے ہیں۔
اس سمارٹ ایکسرسائز مشین میں ایک آٹو موڈ بھی ہے جو بلی کے لیے ورزش کا بہترین پلان مرتب کرتا ہے۔ بلیوں کے مالک ایپلی کیشن سے اس مشین کی رفتار کو بھی کنٹرول کر سکتے ہیں۔
دی لٹل کیٹ نامی یہ ٹریڈ مل بلیوں کی ورزش کے لیے متعارف کرائی گئی پہلی ٹریڈ مل نہیں۔ ہاں یہ ایسی پہلی مشین ہے، جس میں بلیوں کی ورزش کی حوصلہ افزائی کے لیے ایل ای ڈی لائٹس کا استعمال کیا گیا ہے۔
پیٹ ڈنگ کا دعویٰ ہے کہ ایک عام بلی کی اس مشین پر 10 سیکنڈ کی ورزش بھی اس کے لیے کافی ہے لیکن موٹی بلیوں کو کئی منٹ تک یہ مشین استعمال کرنی پڑے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WntcmO
0 comments: