Wednesday, January 30, 2019

ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کراچی پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انتظامیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں ہار پہنائے۔
ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کراچی پہنچ گئی جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انتظامیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں ہار پہنائے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی خواتین کی ٹیم پندرہ برس بعد پاکستان آئی ہے۔ پاکستان روانگی سے قبل دبئی ایئرپورٹ پر کیریبئن ٹیم کی کپتان میریسا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا حصہ بننے پرخوشی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ ہماری ٹیم نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کیا، کسی ٹیم کو تو ابتداء کرنی تھی اور ہماری ٹیم نے یہ قدم اٹھایا‘۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواتین کی ٹیم مضبوط ہے اور ہم انہیں آسان حریف نہیں سمجھیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کےدرمیان تین میچز پرمشتمل سیریز کا آغاز کل (31 جنوری) سے ہوگا جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی یکم فروری اور تیسرا 3 فروری کو ہوگا۔ یہ تینوں میچز 31 جنوری، یکم اور 3 فروری کو ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد دونوں ٹیمیں دبئی میں 7،9 اور 11 فروی کو ون ڈے انٹرنیشنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مارچ/ اپریل 2014 میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز اور 7 میچز پر مشتمل او ڈی آئی سیریز کھیلی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز تو برابر رہی تھی تاہم او ڈی آئی سیریز میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 2-5 سے شکست دی تھی۔

سیریز کا شیڈول:

31 جنوری – پہلا ٹی 20، ساؤتھ اینڈ کلب، کراچی

1 فروری – دوسرا ٹی 20، ساؤتھ اینڈ کلب، کراچی

3 فروری – تیسرا ٹی 20، ساؤتھ اینڈ کلب کراچی

7 فروری – پہلا او ڈی آئی، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم (آئی سی سی ویمن چیمپیئن شپ)

9 فروری – دوسرا او ڈی آئی، آئی سی سی ایکیڈمی، دبئی (آئی سی سی ویمن چیمپیئن شپ)

11 فروری – تیسرا او ڈی آئی، آئی سی سی ایکیڈمی، دبئی (آئی سی سی ویمن چیمپیئن شپ)



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Uw4pLV

0 comments:

Popular Posts Khyber Times