تفصیلات لے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان حل طلب معاملہ ہے، اس کی متنازعہ حیثیت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے ثابت ہے۔
ترجمان نے کہا کہ شملہ معاہدے اور اعلانِ لاہور کی دستاویزات بھی مسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تسلیم کرتی ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو دہشتگردی سے جوڑنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی دفترخارجہ نے آج رات 10:30 پر نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کر کے ٹیلی فون کال پر احتجاج کیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HHnUQ7
0 comments: