Wednesday, January 23, 2019

انتظار کی گھڑیاں ختم، سب سے بڑے فلمی ایوارڈز کا میلہ جلد سجے گا

اکیانوے اکیڈمی ایوارڈز یعنی آسکرز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے
اکیانوے اکیڈمی ایوارڈز یعنی آسکرز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز کا میلہ 24 فروری کو ہالی ووڈ میں سجے گا۔

امریکی ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلیکس کی فلم ’’روما‘‘ اور کامیڈی ڈراما فلم ’’دافیورٹ‘‘ کو سب سے زیادہ دس دس کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔

ان دو فلموں کے علاوہ بہترین فلم کے ایوارڈ کی دوڑ میں بریڈلی کوپر اور لیڈی گاگا کی فلم ’’اسٹار ازبورن‘‘، ’’بلیک پینتھر‘‘،’’گرین بک‘‘،’’بلیک کلینزمین‘‘، ’’وائس‘‘ اور’’بوہیمین راپسڈی‘‘ شامل ہیں۔

بہترین اداکار کے لیے فلم ’’وائس‘‘ سے کرسچن بیل، ’’اسٹاراز بورن‘‘ سےبریڈلی کوپر، فلم ’’گرین بک‘‘ سے وگومورٹینسن، ’’ بوہیمین راپسڈی‘‘ سے اداکار رامی مالیک اور’’ایٹ ایٹرنیٹیز گیٹ‘‘سے اداکار ولیم ڈافو میدان میں ہیں۔

بہترین اداکارہ کے لیے فلم ’’دی وائف‘‘کی گلین کلوز، ’’اے اسٹار از بورن‘‘سے اداکارہ لیڈی گاگا، ’’دا فیورٹ ‘‘سے اولیویاکول مین، فلم’’کین یو ایور فورگیو می‘‘کی اداکارہ ملیسا مک کارتھی اور فلم’’روما‘‘کی یالیٹزا کوبہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HtiSX5

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times