
حکومت کے خلاف اپوزیشن کے اتحاد کیلئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں آصف علی زرداری سے 24 گھنٹوں میں دوسری ملاقات کی، آصف زرداری سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے شکوہ کیا کہ ان کی اپوزیشن اتحاد کی تجویز پر ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی؟۔ فضل الرحمان نے مسلم…
پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ حزب اختلاف کے پاس گرینڈ اپوزیشن کے سوا کوئی راستہ نہیں، لیکن ن لیگ خاموش ہے، زرداری صاحب سے گلہ کیا ہے کہ آپ لوگوں نے سیاسی طور پر کس طرح کی حکمت عملی بنائی ہے؟
فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ابھی تک شہباز شریف کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا، اپوزیشن کے اتحاد کے لیے مسلم لیگ ن راضی ہوتی ہے تو پیپلز پارٹی نہیں ہوتی، کبھی پیپلز پارٹی راضی ہو جاتی ہے تو مسلم لیگ ن راضی نہیں ہوتی، ایک نہ ایک دن اپوزیشن کو حکومت کے خلاف متحد ہونا پڑے گا، اپوزیشن کا اتحاد وقت کا تقاضہ ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2CPRzC6
0 comments: