Sunday, January 20, 2019

آصف زرداری کی نااہلی: تحریک انصاف آج سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرے گی

سابق صدرآصف علی زرداری
پاکستان تحریک انصاف سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے آج سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی، خرم شیر زمان اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان آصف علی زرداری کی نا اہلی کے لیے سپریم کورٹ میں آج درخواست دائر کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے امریکا میں مبینہ فلیٹ کی دستاویزات اور ظاہر نہ کیے گئے اثاثوں کی تفصیلات درخواست کے ساتھ جمع کرائی جائیں گی۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 10 جنوری کو تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست واپس لے لی تھی۔

خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے، سندھ کے لوگ تیار ہو جائیں آصف زرداری کی وکٹ اڑنے والی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آصف علی زرداری کی امریکا میں موجود مبینہ جائیدادوں کی دستاویزات کی تصاویر بھی شیئرکی تھی۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات میں این اے 213 نواب شاہ سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2CxXA4Y

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times