
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ میں پہلے کہہ چکی ہوں کہ میاں نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور انہیں کل پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا جارہا ہے لیکن مجھے اور ہماری فیملی کو اس حوالے سے آگاہ تک نہیں کیا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹس بھی ابھی تک نہیں دکھائی گئیں تاہم نواز شریف کی رپورٹس سے متعلق وزارت داخلہ کو لکھا ہے۔
I have been told that MNS is unwell & is being taken to PIC tomorrow but myself or the family have no knowledge of it. We still haven’t received the reports given by the medical boards. After pleading with the jail authorities, we have also written to the Home department. https://t.co/4Js1rutfYV
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 21, 2019
دوسری جانب نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بھی پنجاب کے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، آئی جی جیل خانہ جات اور سیکریٹری صحت کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی صحت فوری ایکشن لینے کی متقاضی ہے اگر بروقت اقدامات نہیں کئے گئے تو مریض کی صحت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے بھی نواز شریف کی صحت کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جیل میں طبیعت کی خرابی اور انہیں جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی اطلاعات ملی ہیں جن پر سخت تشویش ہے۔ جیل حکام کی جانب سے نواز شریف کا طبی معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈز کی رپورٹس ان کے اہل خانہ اور ذاتی معالجین کو فی الفور فراہم کی جائیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RZ3gyN
0 comments: