Tuesday, January 8, 2019

ای سی سی کا وزارت صنعت کو اسٹیل ملز کی بحالی پیکج پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت صنعت کو اسٹیل ملز کی بحالی کے پیکج پر جلد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے دوران کاٹن کی درآمد، پاکستان مشین ٹول فیکٹری کی بحالی سمیت کئی اہم امور پر غور کیا گیا۔

ای سی سی اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ہدایت کی کہ وزارت صنعت و پیداوار اسٹیل ملز کی بحالی کے لئے منصوبہ بندی جلد مکمل کرے۔

اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے کاٹن کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کی تفصیلات بھی طلب کرلیں اور کہا ہے کہ کپاس کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی ہٹانے سے ریونیو میں ہونے والی کمی سے متعلق معلومات سے متعلق بھی مطلع کیا جائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FiPjVq

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times