
محصولات کے وزیر مملکت حماد اظہر اور تجارت کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبد الرزاق دائود کے ہمراہ آج شام اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مالیاتی بل کا مقصد سرمایہ کاری کو راغب کرنا' زرعی شعبے کی مدد اور صنعت کو فروغ دینا ہے۔
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والی بے چینی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومتی اخراجات اور محصولات کے درمیان عدم توازن ' برآمدات کے مقابل میں بڑھتی ہوئی درآمدات اورسرمایہ کاری میں اضافے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ سالوں میں معیشت کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کیا جاسکے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر مطمئن ہیں کہ معیشت کے حوالے سے فی الحال حکومت کو کسی بڑی پریشانی کا سامنا نہیں ہے۔ انہوں نے آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج لینے کا بھی عندیہ دیا جبکہ بتایا کہ سٹیل ملز کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ مارچ تک موخر کر دیا گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2CIIdXC
0 comments: