
ساہیوال واقعے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اہلکاروں کے خلاف درج کیے جانے کے بعد ورثا نے جی ٹی روڈ پر دیا جانے والا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتول خلیل کے بھائی جلیل احمد کی مدعیت میں ساہیوال واقعے کا مقدمہ تھانہ یوسف والا میں درج کرلیا گیا جس میں سی ٹی ڈی کے 16 اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں قتل کی دفعہ 302 اور دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کیے جانے کے بعد جی ٹی روڈ پر لاشیں رکھ کر احتجاج کرنے والے مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
اس سے قبل مقتول خلیل کے بھائی جلیل احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے روایتی طریقے سے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے تک دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2U1A4ob
0 comments: