مگر مستقبل قریب میں آپ کو گھر سے ایسی ٹیکسی منزل تک پہنچانے آئے گی جو سڑک کی بجائے فضاﺅں میں سفر کرے گی۔
اور اس اڑن ٹیکسی کی پہلی جھلک لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو میں سامنے آگئی۔
سی ای ایس میں پیش کی گئی یہ اڑن ٹیکسی پروٹوٹائپ انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے جس کی تیاری کے پیچھے ایرو اسپیس کمپین بیل ہے، جس کا کہنا ہے کہ یہ 2023 میں حقیقی دنیا میں اڑان بھرنے کے لیے تیار ہوگی۔ بیل کمپنی کے مطابق یہ شہروں میں اڑنے والی سواری ہوگی جو کہ لوگوں یا سامان کو طلب کرنے پر منزل تک پہنچائے گی۔
بیان کے مطابق یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے کوئی اوبر کو طلب کرے، ہمارے پاس ان سواریوں کا ایسا نیٹ ورک ہوگا جو لوگوں یا سامان کو ایک سے دوسری جگہ پہنچانے کا کام کرے گا۔
بیل اوبر ایلیویٹ کا حصہ ہے جو کہ اس رائیڈ شیئرنگ کمپنی کے اس منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت وہ ٹیکسیوں کو سڑک کی بجائے آسمانوں پر سفر کرتے دیکھنا چاہتی ہے۔
اوبر پہلے ہی بیل نیکسز میں دلچسپی ظاہر کرچکی ہے اور بیل نے اس بارے میں کافی غور کیا ہے کہ یہ کانسیپٹ گاڑی کس طرح مسافروں کو ایک سے دوسرے مقام پر پہنچائے گی۔
27 سو کلو وزنی اس اڑن ٹیکسی کے بارے میں بتایا گیا کہ اسے لوگ اوبر ائیر یا اوبر بیل کے ذریعے طلب کرسکیں گے، جو آپ کو پک کرکے جہاں کہیں گے لے جائے گی۔
اس کا اندرونی ڈیزائن ابھی ابتدائی مراحل میں ہے مگر ڈویلپرز کے مطابق اس کے اوور ہیڈ ڈسپلے کو مختلف چیزوں جیسے انٹرایکٹو مواد کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2M2uJdl
0 comments: