Thursday, January 17, 2019

خاتون کا حلق بن گیا جونک کی پناہ گاہ

جونک (لیچ)
ہم جانتے ہیں کہ جونک (لیچ) دوسروں کے خون پر زندہ رہتی ہیں۔

لیکن ایک انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈاکٹروں نے ایک خاتون کے حلق سے زندہ جونک برآمد کی۔

63 سالہ ویت نامی خاتون اپنے حلق میں بے آرامی اور کسی پھوڑے کی شکایت لے کر ہسپتال آئیں تو ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا تو وہ حیران رہ گئے کہ ان کے حلق کے ایک جانب 6 انچ لمبی جونک چپکی ہوئی ہے جو ان کا خون پی کر زندہ تھی۔

آنکھ، ناک اور حلق کے ڈاکٹروں نے ان کے حلق میں گوشت کا غیرمعمولی ٹکڑا دیکھا اور اسے فوری طور پر نکالا جو حقیقت میں ایک جونک تھی۔

{youtube}6tQyXJt8gWc{/youtube}

ہا گیانگ شہر کے ایک ڈاکٹر نگوین تان کا خیال ہے کہ خاتون نے کسی تالاب کا کنویں کا پانی پیا تھا جس میں بچہ جونک تھی اور وہ خاتون کے حلق میں جاکر چپک گئی۔

اس کے بعد خاتون نے سانس لینے میں دقت اور ناک بند ہونے کی شکایت کی اور جب یہ کیفیت مزید خراب ہوگئی تو وہ ہنگامی حالت میں ہسپتال پہنچیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق یہ ایک عجیب طبی واقعہ ہے۔

اگر خون پینے والی اس جونک کو بروقت نہ نکالا جاتا تو یہ یہ دردِ سر، حلق کی بندش اور یہاں تک کہ جان لیوا کیفیات کی شکار بھی ہوسکتی تھی۔

تاہم اس سے قبل چین میں ایک شخص کے ناک میں تین ماہ سے چپکی جونک کو نکالا گیا تھا اور ایک خاتون کے جسم سے جونک برآمد کی گئی تھی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2CuRDWA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times