اسلامی نظریاتی کونسل نے حج پر سبسڈی کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج پر سبسڈی جائز ہے، حکومت حج اخراجات میں کمی کے لیے مجموعی طور گرانٹ جاری کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سرکاری کوٹے پر فریضہ حج ادا کرنے والوں کے لئے فی عازم 45 ہزار روپے سبسڈی دی تھی لیکن اب وزارت مذہبی امور نے نئی حج پالیسی پر غور شروع کردیا ہے جس کے تحت آئندہ 5 سال کے لیے یکساں حج پالیسی بنائی جائے گی، جس کے تحت سرکاری کوٹے پر جانے والے عازمین کو دی گئی سبسڈی ختم کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سبسڈی کے خاتمے اور ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث آئندہ برس حج اخراجات میں فی عازم 40 سے 50 ہزار روپے اضافہ ہوسکتا ہے تاہم حج پیکج پر سبسڈی کے حوالے سے حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Tm4amp
0 comments: