نیو یارک میں بین الحکومتی مباحثے کی دوبارہ شروع ہونے والی نشست میں اظہار خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ اٹلی اور پاکستان کی سربراہی میں گروپ کی یہ تجویز جس میں سلامتی کونسل میں مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے کی مخالفت کی گئی ہے جمہوری اقدار پر مبنی اور تمام رکن ملکوں کے خدشات اور تحفظات کی مظہر ہے۔
انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ یہ مکالمہ حالیہ دور میں چند رکن ملکوں کی انفرادی خواہشات کے بجائے اجتماعی بہتر ی کے لئے معاون ثابت ہوگا۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ فراخدلی، شفافیت اور مشترکہ انداز میں اصلاحاتی عمل کو آگے بڑھانے سے رکن ملکوں کی سالمیت یقینی بنائی جاسکے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس عمل کے لئے ایک ایسے واضح لائحہ عمل کی ضرورت ہے جو مساوی اہمیت کا حامل ہو اور اس پر تیزی سے پیشرفت کی جاسکے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FXbL7I
0 comments: