
وفاقی دارالحکومت میں پاک امریکا تعلقات سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے کسی ملک کا اسٹریٹجک پارٹر بننے کے بجائے خاموش ریاست کا کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ہاتھوں میں کشکول اٹھائے پاکستان دنیا میں قوموں کے سامنے اپنی عزت نہیں کرواسکتا۔
حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے اہم ترین ممالک اس کے پڑوسی افغانستان، بھارت، ایران اور چین ہیں اور امریکا سے تعلقات بہتر بنانے کے بجائے پہلے ان ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے آپ کو ایک اسٹریٹیجک پارٹنر تصور کرتا ہے لیکن یہ حقیقت سے بہت دور ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں امریکا کو جتنی عزت دی جاتی ہے وہ اتنی عزت کا حق دار نہیں ہے کیونکہ ہماری معیشت امریکی امداد پر انحصار نہیں کرتی۔
موجودہ حکومت کی چین کے نقش قدم پر چلنے کی مثال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ چین نے اپنے لوگوں کو غربت سے نکالا ہے لیکن تحریک انصاف کی حکومت مخالف سمت میں جارہی ہے۔
امریکی انسٹیٹیوٹ ایسوسی ایٹس کے نائب صدر معید یوسف کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات گزشتہ 18 ماہ سے غیر فعال ہیں۔
تاہم انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنے پڑوسیوں کے بجائے کہیں اور دیکھ رہا ہے۔
معید یوسف کا کہنا تھا کہ افغان مسئلے کے حل تک پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر کوئی بات نہیں ہوسکتی، تاہم پاکستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اب یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ امریکا اور چین کے ساتھ ایک ساتھ کیسے کام کرنا ہے۔
اوکلاہوما یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ایک مصنف عقیل شاہ نے پاکستان میں جہموریت کے مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت عوام کو آزادی اظہار کی طاقت دیتی ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ 2018 میں ہونے والے عام انتخابات میں سازش کی گئی تاکہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی جماعت کو دوبارہ اقتدار میں آنے سے روکا جائے۔
عقیل شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پاکستان تحریک اسٹیبلشمنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس انتخابات میں پی ٹی آئی کو اقتدار دیا گیا ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو اقتدار سنبھالے ہوئے صرف چند ماہ ہی گزرے ہیں اور عوام کو موجودہ حکومت سے معاشی بحران سمیت تمام اہم مسائل حل کرنے کی امیدیں ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2AEZjoP
0 comments: