Monday, January 21, 2019

انتونیو گتریز کی مالی میں عالمی ادارے کی امن فوج کے کیمپ پر حملے کی سخت مذمت

انتونیو گتریز کی مالی میں عالمی ادارے کی امن فوج کے کیمپ پر حملے کی سخت مذمت
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز نے مالی میں عالمی ادارے کی امن فوج کے کیمپ پر حملے کی سخت مذمت کی ہے جس میں چاڈ کے 10 فوجی ہلاک ہوئے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل نے مالی کے حکام اور امن معاہدے پر دستخط کرنے والے دھڑوں پر زور دیا کہ وہ ملزموں کی نشاندہی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں تاکہ انہیں کٹہرے میں لایا جاسکے۔

انہوں نےکہا کہ اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں پر حملے عالمی قانون کے تحت جرائم کے زمرے میں آسکتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2R5lWIu

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times