
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ ، بلوچستان میں خشک سالی ایک المیہ بن چکی ہے۔
سلیم مانڈوی والا کے مطابق سندھ کے 8 اضلاع کوخشک سالی کا سامنا ہے، خشک سالی سے سندھ میں 4لاکھ 42 ہزارخاندان متاثرہوئے۔
وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بتایا کہ بلوچستان کے 18 اضلاع کوخشک سالی کا سامنا ہے، بلوچستان کے ایک لاکھ 35 ہزارخاندان متاثرہوئے ہیں۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حکومت صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹیزسے تعاون نہیں کررہی، وفاقی حکومت صوبائی اداروں کوفنڈزفراہم نہیں کررہی۔
سلیم مانڈوی والا نے خط میں کہا کہ خشک سالی کے شکار اضلاع کو آفت زدہ قراردیا جائے، خشک سالی کے مسئلے پرکابینہ کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے خط میں مطالبہ کیا کہ خشک سالی سے نمٹنے کے لیے وفاقی اورصوبائی اداروں پرمشتمل فورس بنائی جائے اورعالمی اداروں سے رابطہ کیا جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں این ڈی ایم اے نے سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں کا خشک سالی سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Tax7S4
0 comments: