Thursday, January 31, 2019

الیکٹڈ وزیراعظم کو جیل میں ڈال کر سلیکٹڈ وزیراعظم کی عزت نہیں ہوگی: طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری
مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہےکہ جب الیکٹڈ وزیراعظم کو آپ جیل میں ڈالیں گے تو سلیکٹڈ وزیراعظم کی عزت نہیں ہوگی۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے بعد سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کی۔

طلال چوہدری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے ہیں وزیر خزانہ دال کھارہے ہیں، انہوں نے غریب سے دال بھی چھین لی، یہ ڈرامے بازی کرتے ہیں اور اب تک انہوں نے کچھ نہیں کیا، ہر ماہ کسی ملک سے قرضہ ملتا ہے یا علیمہ باجی کی جائیداد ملتی ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں سلیکٹڈ وزیراعظم کی عزت ہو، جب الیکٹڈ وزیراعظم کو آپ جیل میں ڈالیں گے تو سلیکٹڈ وزیراعظم کی عزت نہیں ہوگی۔

لیگی رہنما نے پشاور میٹرو منصوبے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اگر آپ میں عقل نہیں تو وہ شہباز شریف سے لے لیتے، جتنے دن شہباز شریف کو جیل میں رکھا اتنے دن پشاور میں رکھتے تو میٹرو بن جاتی۔

اس موقع پر سابق گورنر محمد زبیر نے کہاکہ پی ٹی آئی سندھ میں بہت خطرناک کھیل کھیل رہی ہے، اس طرح کے اقدامات کے نتائج بہت خطرناک ہوتے ہیں، ان کے لیڈرز کہتے ہیں وہ مراد علی شاہ کو اندر کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے ہم ایک کروڑ نوکریاں دیں گے، وہ مائنس میں چل رہے ہیں، جو بھی پرفارمنس ہوتی ہے وہ پوری ٹیم کی ہوتی ہے، جب اوپر کپتان ہی جعلی ہو تو ٹیم کی پرفارمنس کیا ہوگی۔

محمد زبیر نے وزیراعظم کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو عثمان بزدار قرار دینے پر کہا کہ یہ وسیم اکرم سے زیادتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Ut7jAY

0 comments:

Popular Posts Khyber Times