Friday, January 4, 2019

پیراگون ہاوسنگ اسکینڈل : خواجہ برادران کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی سلمان رفیق آج قومی احتساب بیورومیں پیش ہونگے
قومی احتساب بیورو (نیب) کے ریمانڈ پر موجود ن لیگ کے رہنما و سابق وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق و سلمان رفیق کو آج احتساب عدالت میں پیش کرے گی۔

مسلم لیگ نواز کے رہنما و سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی میں مبینہ بے ضابطگیوں کا الزام ہے، جن کے خلاف نیب آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات کررہا ہے۔

خواجہ برداران کی احتساب عدالت میں آنے والے تمام راستوں کو سیکیورٹی کے پیش نظر کینٹنرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی احتساب عدالت کے اطراف میں تعینات کردی گئی ہے۔

احتساب عدالت میں کسی غیر متعلقہ شخص کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، خواجہ برادران کی پیشی کے موقع پر لیگی کارکنان بھی احتساب عدالت پہنچیں گے جنہیں احاطہ عدالت میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل رپشن کے الزام میں نیب کی زیرحراست ملزم قیصرامین بٹ کا عدالت کو دیا گیا بیان سامنے آیا تھا جس میں ملزم نے کہا تھا کہ سعد رفیق سیاسی اثرو رسوخ رکھتے ہیں لہٰذا سارے معاملات ان سے ہی ٹھیک کرائے، بعد ازاں خواجہ سعد رفیق نے کمپنی میں میرے شیئرز کم کرکے ندیم ضیا کے بڑھادیئے، جس کے بعد ندیم ضیا 92 فیصد کمپنی کے مالک بن گئے، کاغذات میں، میں اور ندیم ضیا مالک ہیں مگر خواجہ برادران ہی پیراگون سوسائٹی کےاصل مالکان ہیں۔

واضح رہے کہ نیب کاالزام ہے کہ خواجہ برادران نے اپنےساتھیوں سے مل کرعوام کو دھوکا دیا اور رقم بٹوری، سعد رفیق اور سلمان رفیق پیرا گون ہاوسنگ سوسائٹی سے فوائد حاصل کرتے رہے، خواجہ برادران کے نام پیراگون میں 40کنال اراضی موجود ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2REnZI9

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times