Monday, January 14, 2019

ہیلتھ کارڈز کا اجرا مستحق افراد کو مناسب علاج کی فراہمی کی جانب اہم پیشرفت ہے: صدرعلوی

صدر ڈاکٹر عارف علوی
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈز سکیم کا اجرا معاشرے کے مستحق طبقوں کو مناسب علاج معالجے کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت ہے۔

 آج راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ناقص منصوبہ بندی کے باعث ہمارے صحت کے شعبے کو کثیر الجہتی مسائل کا سامنا ہے۔

 انہوں نے نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ عوام کو بہترین ممکنہ طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے آگے آئے۔

 صدر نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی میں سرمایہ کاری کے قومی معیشت پر براہ راست اور مثبت اثرات مرتب ہوئےہیں۔

انہوں نے وزارت صحت کو ہدایت کی کہ وہ ہر سال فٹنس ڈے منانے کےلئے جامع پالیسی وضع کرے تاکہ عوام میں صحت مند طرز زندگی کے فوائد کے بارے میں آگاہی پیدا کی جاسکے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VSGxn6

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times