روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف اسلام آباد پہنچے جہاں ان کا استقبال دفترخارجہ کے سینئیر حکام اور روسی سفارتخانے کے عملے نے کیا۔
ضمیر کابلوف وزارتِ خارجہ پہنچے جہاں انہوں نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی جس کے بعد پاکستان روس کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔
Ambassador Zamir Kabulov, Special Representative of the Russian President on #Afghanistan called on FM Qureshi at MoFA today.
— Dr Mohammad Faisal (@ForeignOfficePk) January 29, 2019
The #Russian Special Representative appreciated Pakistan's role and efforts for Afghan peace and Reconcillation. @MID_RF @KremlinRussia_E pic.twitter.com/O6rICoKqMs
روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان میں قیام امن سمیت مختلف علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ضمیر کابلوف کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل کے لیے پاکستان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں جب کہ مسئلے کے حل کے لئے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، افغانستان میں قیام امن خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2G8heYT
0 comments: