Sunday, January 13, 2019

ٹیکس لگانا اور قیمتں بڑھا کر لوگوں کا خون نچوڑنا ظلم اور استحصال ہے، سراج الحق

ٹیکس لگانا اور قیمتں بڑھا کر لوگوں کا خون نچوڑنا ظلم اور استحصال ہے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہےکہ قوم سیاسی تماشہ دیکھنے کے بجائے مسائل کا حل چاہتی ہے۔

لاہور میں جماعت اسلامی وسطی پنجاب کی شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ٹیکس لگانا اور قیمتں بڑھا کر لوگوں کا خون نچوڑنا ظلم اور استحصال ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ضمنی بجٹ میں قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کرپٹ افراد کے لیے فائدے کے کسی کھیل کا حصہ نہیں بنے گی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت غربت، مہنگائی،بےروزگاری سے معمولی ریلیف بھی نہیں دے سکی، معیشت کا پہیہ آگے بڑھنے کے بجائے الٹا گھوم رہا ہے، قوم سیاسی تماشہ دیکھنے کے بجائے مسائل کا حل چاہتی ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والوں کا ٹھکانہ جیل ہے اقتدار کے ایوان نہیں لیکن حکومت ابھی تک احتساب کو مؤثر بنانے میں مکمل ناکام رہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Chodep

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times