Friday, January 11, 2019

شاہ محمود کی جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لئے حزب اختلاف کی حمایت ضروت پر زور

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب کے الگ صوبے کے ساتھ اُس کااپنا سیکرٹریٹ اس سال قائم کیاجائے گا۔

ملتان میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجوزہ صوبے کے لئے ایک الگ پبلک سروس کمیشن بھی قائم کیاجائے گا۔ انہوں نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لئے حزب اختلاف کی حمایت طلب کی۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور اس نے کسی سیاستدان کے خلاف بدعنوانی کامقدمہ درج نہیں کیا تمام نیب مقدمات ماضی کی حکومتوں کی مدت کے دوران درج کئے گئے۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ محاذ آرائی کی سیاست ہماری پالیسی نہیں اور ہم عدالتوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان قانون کی بالادستی پریقین رکھتے ہیں اور وہ ہیلی کاپٹر کیس میں پیش ہوئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اورچین نے پاکستانی معیشت کی بحالی میں تعاون کیاہے جوہماری مخلصانہ کوششوں اور موثرخارجہ پالیسی کانتیجہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ مہاتیرمحمد اورملائیشیا کے سرمایہ کاروں کاایک وفد اس ماہ کی تئیس تاریخ کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان دوطرفہ تعلقات کومزید مستحکم کرنے کے لئے اس ماہ کی بائیس تاریخ کوقطر کادورہ کریں گے ۔قطرنے پاکستانی عوام کے لئے ایک لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کااعلان کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال تشویشناک ہے اورعالمی برادری کوبھی اس کی نزاکت کااحساس کرناچاہیے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Fx3GpB

0 comments:

Popular Posts Khyber Times