
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی سیاست دان انتخابات میں پاکستان مخالف کارڈ استعمال کرتے ہیں جو غیر اخلاقی اور ناقابل قبول ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ کرتارپور بارڈر کھولنے پرتمام سکھ برادری بہت خوش ہے اور پاکستان کواس اقدام پرتمام دنیا کی جانب سے بھرپورردعمل ملاہے۔
عمرکوٹ میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے کرتارپور بارڈر منصوبہ کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ تیار کی ہے اوراس منصوبے پردوارب روپے کی لاگت آئے گی۔ پاکستان اورامریکہ کے درمیان تعلقات کے بارے میں وزیرخارجہ نے کہاکہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات پرنظرثانی کا خواہشمند ہے۔
شاہ محمودقریشی نے کہاکہ حکومت نے معیشت کودرست سمت میں گامزن کردیاہے اور اقتصادی ترقی کے مثبت ثمرات جلد سامنے آئیںگے۔ انہوں نے کہاکہ بیرونی سرمایہ کاراب پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میںگہری دلچسپی لے رہے ہیں۔
۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2CHo5ow
0 comments: