Friday, January 18, 2019

اسلام آباد ہائی کورٹ کا افسران سمیت تمام ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کرانے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ کا افسران سمیت تمام ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کرانے کا حکم
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ہائیکورٹ کے افسران سمیت تمام ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کرانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکشین کے مطابق، ملازمین 10 روز میں اصل سناد ہائی کورٹ ایڈمن برانچ میں جمع کرائیں، متعلقہ بورڈ یا یونیورسٹی کے نام چالان جمع کرا کے سلپ بھی جمع کرائیں، احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔

ذرائع کے مطابق، کچھ ملازمین کی ڈگریوں پر شک کی بنیاد پر حکم جاری کیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2W54WWq

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times