Friday, January 11, 2019

خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز میں اضافہ

ضلع باجوڑ سے پولیو سے متاثرہ بچے کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے
ضلع باجوڑ سے پولیو سے متاثرہ بچے کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے تاہم متاثرہ کیس بھی گزشتہ سال کا ہے جس کی تصدیق رواں سال قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے کی ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے ذرائع کے مطابق باجوڑ کے شیخان کلے یونین کونسل تالی تحصیل سالارزئی کے ڈھائی سالہ بچے مصطفی ولد احسان اللہ خائستہ محمد کے نمونے 25دسمبر کو قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو ارسال کئے گئے تھے جن میں اب پولیو مائلیٹس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مذکورہ بچے کے والد نے اپنی دونوں بچیوں کو تو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے تھے تاہم اپنے بیٹے کو ویکسین کو پلانے سے انکار کیا تھا جس کی وجہ سے متاثرہ بچے نے کوئی روٹین ایمونائزیشن میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پیے تھے۔

اسی طرح بچے کو پولیو انجیکشن بھی نہیں لگایا گیا تھا۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی ضلع باجوڑ سے گزشتہ سال دو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ گزشتہ روز ضلع لکی مروت سے بھی گزشتہ سال کا ایک پولیو سے متاثرہ 16 ماہ کی بچی انم ولد افضل خان میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ بچی کا تعلق یونین کونسل مرمنڈی تحصیل سرائے نورنگ سے بتایا جارہاہے۔

بچی پولیو سے معذوری کا شکار ہوئی ہے۔

محکمے کے مطابق اب خیبر پختونخوا میں متاثرہ کیسوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جس میں ایک ضلع چارسدہ، ایک ضلع لکی مروت، 3 ضلع باجوڑ اور ایک ضلع خیبر سے رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ملک بھر میں پولیو کیسز کی گزشتہ سال کی تعداد 10 ہوگئی ہے



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2H93kYo

0 comments:

Popular Posts Khyber Times