Friday, January 25, 2019

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ میں حفیظ بیٹنگ کر رہے ہیں
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد قومی ٹیم آج سنچورین میں جنوبی افریقا کے مدمقابل ہوگی اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔

تیسرے میچ میں اوپننگ بلے باز فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شان مسعود کو موقع دیے جانے کا امکان ہے اور ممکنہ ٹیم امام الحق، محمد حفیظ، بابراعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، حسین طلعت، فہیم اشرف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہوگی۔

جنوبی افریقا کی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان ہے، فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں میزبان ٹیم کوئنٹن ڈی کوک، ہاشم آملہ، ریزا ہینڈرک، ریسی وین دیر ڈیسن، ڈیوڈ ملر، اینڈلے فلکوایو، کگیسو رابادا، ڈیل اسٹیل تبریز شمسی اور بیرون ہینڈرکس پر مشتمل ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 5 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RZdH5x

0 comments:

Popular Posts Khyber Times