
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نے بڑے نیب دیکھے ہیں، اگر حکومتی ارکان کو بلا لیا گیا تو پھر کیا ہو گا؟
آصف زرداری نے کہا کہ آج کل مجھے اور میرے خاندان کو جے آئی ٹی کا سامنا ہے، چیف جسٹس صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے بلاول کا نام نکال دیا، اس کمپنی نے بزنس نہیں کیا پراپرٹی اون کرتی ہے۔ آج نواز شریف کو ریلیف ملا تو ہم خوش ہیں۔ ہم بی بی مریم کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتے۔ ہم نے پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہے، اب بھی پارلیمنٹ جمہوریت کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں۔
سابق صدر نے کہا کہ میری عمر 64 سال ہو چکی ہے، میری زندگی کتنی یہ اللہ کو پتا ہے لیکن میں پارلیمنٹ میں نئے آنے والے دوستوں کو سکھانا چاہتا ہوں کہ شہباز شریف ایوان میں پوری تیاری کر کے آتے ہیں، فیصل واوڈا ایوان میں تیاری کر کے آئیں گے تو سوالوں کے جواب دے سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج بغیر سوچے سمجھے ملک چلایا جا رہا ہے۔ سندھ میں لوگ پانی کے لیے رو رہے ہیں، ڈالر اوپر اور نیچے جا رہا ہے، پاکستان سٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کو نقصان ہوا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Ru7SNG
0 comments: