
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی سعودی عرب سے ملنے والی خبروں کے مطابق سعودی فوجیوں نے صوبہ الشرقیہ کے علاقے القطیف کے الجش اور ام الحمام نامی آبادیوں پر حملے کیے۔ سعودی فوجیوں نے متعدد رہائشی مکانات کو مسمار کرنے کے بعد قریب زرعی زمین پر اگی فصلوں کو بھی آگ لگا دی۔
سعودی فوجیوں کے حملے میں پانچ افراد کے شہید اور دو کے زخمی ہونے کی خـبر ہے، جبکہ دو افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔
سعودی فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے حملوں میں اب تک اس علاقے کے درجنوں بے گناہ شہری شہید اور اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ سماجی اور سیاسی ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے جرم میں سیکڑوں دیگر افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔
مشرقی سعودی عرب میں سن دو ہزار گیارہ سے سیاسی اور مذہبی تعصبات اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کی بنا پر آل سعود خاندان کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے بھی ہوتے رہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2LVH4QH
0 comments: