
بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل جھوٹا پروپیگنڈا جاری ہے۔ انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کی جانب سے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق ایک اور جھوٹی خبر شائع کی گئی ہے۔ ہندوستان ٹائمز نے پاکستانی آرمی چیف کی بھارتی ہم منصب سے بات چیت کے لیے رابطوں کی خبر دی تھی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ہندوستان ٹائمز کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے اسے سراسر جھوٹی اور من گھڑت قرار دیدیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں پاک فوج کے ترجمان نے لکھا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کی کبھی کوئی کوشش نہیں کی جبکہ دونوں آرمی چیفس نے کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں اکٹھے نوکری بھی نہیں کی۔
Hindustan Times reports that COAS had approached Indian COAS for talks & that both had served together in Congo. Story is factually incorrect. COAS has neither approached Indian COAS nor has served with him in Congo. Decision for talks is prerogative of both the govts.@htTweets
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 24, 2019
میجر جنرل آصف غفور نے ہندوستان ٹائمز کی خبر کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی اور کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کا اختیار صرف حکومتوں کو حاصل ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2sLiysx
0 comments: