امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر اسد مجید آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسناد سفارت پیش کریں گے۔
اس حوالے سے تقریب وائٹ ہاوس میں ہوگی، جہاں بھارت اور افغانستان کے سفرا بھی اپنی اسناد پیش کریں گے۔
ڈاکٹر اسد مجید 8 جنوری کو عہدے کا چارج سنبھالنے کے لیے واشنگٹن پہنچے تھے، وہ پیر (14 جنوری) سے امریکا میں پاکستانی سفیر کا عہدہ سنبھالیں گے۔
ڈاکٹر اسد مجید سبکدوش سفیر علی جہانگیر صدیقی کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے، جنہوں نے گذشتہ ماہ 25 دسمبر کو اپنے عہدے کا چارج چھوڑا تھا۔
واضح رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر اسد مجید کے تقرر کا اعلان گزشتہ برس اکتوبر میں کیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Fm9nHg
0 comments: