
انقرہ میں ترک صنعتکاروں اور تاجروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین کی مدد سے پاکستان میں اقتصادی زون قائم کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سرمایہ کاروں کیلیے ماحول سازگار بنا رہے ہیں، کیونکہ سرمایہ کاری کے ذریعے ہی بے روزگاری میں کمی آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کو ساری سہولیات دیں گے۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ملک میں گورننس کی بہتری پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئندہ 5 برسوں میں 50 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہں، دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں سے نصف پاکستان میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔
ترکی کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں دو طرفہ تجارت کا فروغ ضروری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ تیل، گیس اور معدنیات کے شعبوں میں مواقع تلاش کرنا ضروری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی میں 12 کروڑ نوجوان ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار آسان بنا رہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VquCfX
0 comments: