Sunday, January 13, 2019

نئی دہلی میں فوجی پریڈ کی ریہرسل کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے

نئی دہلی میں فوجی پریڈ کی ریہرسل کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے
مقبوضہ کشمیراورپنجاب کے بعد بھارتی دارالحکومت میں بھی اب پاکستان کے حق میں نعرے لگنا شروع ہوگئے ہیں۔

بھارت میں بڑھتے ہندو جنونیت اور جنگی اشتعال انگیزی کے باعث جہاں مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک پھل پھول رہی ہے وہیں اب بھارت کے اپنے علاقوں میں پاکستان کے حق میں نعرے لگائے جارہے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی دارالحکومت میں بھی پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے فوجی پریڈ کی ریہرسل کے دوران سینکڑوں فوجیوں کی موجودگی میں پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے انڈیا گیٹ پرسینکڑوں فوجی جوان اوربڑی تعداد میں عسکری افسران پریڈ کے لیے ریہرسل کررہے تھے کہ ایک خاتون نے مردانہ واراندازمیں پاکستان کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔ اس موقع پرخاتون نے وہاں موجود اہلکاروں کو دھکے بھی دیئے۔ خاتون کوفوری طورپرگرفتارکرلیا گیا ہے۔


ڈپٹی کمشنر پولیس مدھرورما کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت کرلی گئی ہے، اس کا پاکستان سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق یا رابطہ ثابت نہیں ہوسکا۔ اس کا تعلق ریاست تلنگانہ کے علاقے نظام آباد سے ہے اور اسے 12 سال قبل طلاق ہوگئی تھی، اس کا سابق سسرال ممبئی میں مقیم ہے، خاتون چند روز قبل نظام آباد سے بذریعہ ٹرین ممبئی کے لیے نکلی تھی لیکن وہ وہاں پہنچی نہیں، جس پر نظام آباد میں ہی اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ خاتون کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ اس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں، اس کی تصدیق پولیس کی جانب سے کرائے گئے طبی معائنے سے بھی ہوئی ہے، خاتون کو جلد ہی اس کے ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2snLBlZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times