Friday, January 25, 2019

حکومت ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی: مراد سعید

مراد سعید
وزیرمواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ حکومت ملک میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

اسلام آباد میں لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات میں بہتری کے لئے Es ورکنگ گروپ قائم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مجوزہ گروپ میں حکومت اور نجی شعبے کے نمائندے شامل ہوں گے جولاجسٹکس اور ٹرانسپورٹ کے شعبے کے لئے رہنما اصول وضع کریں گے اور اس سلسلے میں ورکنگ گروپ کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں عالمی معیارات متعارف کرانے کے لئے ضروری منصوبہ بندی کی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2B3G9tf

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times