
قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمانی سفارتکاری دنیا میں امن اور خوشحالی کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
انہوں نے یہ بات پارلیمانی دوستی گروپ کے کنوینیرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان تمام ملکوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات چاہتا ہے اور اس مقصد کیلئے دوستی گروپوں کو مستحکم کرنا ناگزیر ہے۔
سپیکر نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری کو علاقائی ترقی کیلئے چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے اہم منصوبوں کو اجاگر کرنے کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوستی گروپ مختلف ملکوں کی پارلیمانوں کو قریب لانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوںگے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2CIz80J
0 comments: