پولیس چیف کراچی ڈاکٹرامیرشیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث ہے، بھارت اب بھی ہمارے خلاف متحرک ہے،اس کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی۔ حملے کا مقصد سی پیک منصوبے میں دراڑ ڈالنا تھا اورقونصل خانے پر حملے کے لئے اسلحہ ٹرین سے لایا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی سندھ امیرشیخ نے کہا کہ حملہ آور قونصل خانے کے عملے کویرغمال بنانا چاہتے تھے، ملزمان بلدیہ کے علاقے میں آکررہتے رہے، چارماہ کے مختلف اوقات میں آکرریکی کرتے رہے۔ پولیس چیف نے کہا کہ حملے کے ماسٹرمائںڈ اسلم عرف اچھوکی موت کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی، حملے میں ملوث 5 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ملزموں میں بی ایل اے کے لوگ شامل ہیں جب کہ بی ایل اے کی کمان اس وقت بشیرزیب کے پاس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، پولیس اور سیکیورٹی اہل کاروں نے حملہ ناکام بناتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 اہل کار اور 2 شہری بھی شہید ہوگئے تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2AAiiRF
0 comments: