
انہوں نے اسلام آباد میں توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملک میں گیس کے بحران پرایک ہفتے میں قابو پانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے گیس کی طلب اور رسد کا فرق ختم کرنے اوراس مسئلے کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کے درمیان روابط بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ گیس اور بجلی کے محکموں میں چوری اور بدانتظامی کی سزا عوام کو دینا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے متعلقہ محکموں کوبجلی چوری کے خلاف مہم مزید موثر بنانے کی ہدایت کی تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ دوسروں کی چوری اور بدانتظامی کا بوجھ یوٹیلٹی بلز ادا کرنے والوں پرنہیں ڈالا جائے۔
وزیراعظم کو ملک میں گیس کی طلب اور رسد سے متعلق شکایات کے حل کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
انہیں بجلی کی روک تھام اور اس سلسلے میں کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2QxLkq6
0 comments: