
انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز پشاور یونیورسٹی کیمپس میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے گرینڈ کنونیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
سپیکر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نئے ضم شدہ اضلاع میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور یہ علاقے جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوںگے۔
اسد قیصرنے کہاکہ قبائلی اضلاع میں ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کا قیام، اداروں کو مضبوط بنانا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہاکہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران ملک کے قبائلی عوام کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریگی۔ انہوں نے کہاکہ سابق فاٹا میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل کے بعد دہشتگردی سے متاثرہ معیشت مستحکم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صرف رشکئی اقتصادی زونز میں 20لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WlDjbV
0 comments: