Tuesday, January 1, 2019

سپریم کورٹ نے بھارتی ڈی ٹی ایچ کی فروخت سے متعلق کیس نمٹا دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارتی ڈی ٹی ایچ کی فروخت سے متعلق کیس نمٹا دیا ہے
سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارتی ڈی ٹی ایچ کی فروخت سے متعلق کیس نمٹا دیا ہے، عدالت کا کہنا ہے کہ ڈی ٹی ایچ کی فروخت کے خلاف تین ماہ کے بعد رپورٹ جمع کرائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ بھارتی ڈی ٹی ایچ کی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت کی، اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ڈی ٹی ایچ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے،معاملے کو مزید چلانا مناسب نہیں ،فروخت کیخلاف عدالتی حکم پر من و عن عمل کیا جائے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہر تین ماہ بعد رپورٹ پیش کی جائے،ضرورت پڑی تو کیس کو دوبارہ لگایا جائے گا،بعد ازاں عدالت نے بھارتی ڈی ٹی ایچ کی فروخت سے متعلق کیس نمٹا دیا۔

واضح رہے کہ پچیس اکتوبر دوہزار اٹھارہ کو سپریم کورٹ نے پاکستان کی معیشت پر بھاری پڑنے والے بھارتی ڈی ٹی ایچ باکس کی فروخت پر پابندی لگائی تھی،سپریم کورٹ نے پاکستانیوں کی بڑی رقم لوٹنے والے اِس ڈیوائس کی فروخت فوری روکنے کا حکم دیا تھا۔

ڈی ٹی ایچ ٹیکنا لوجی کیا ہے اور کس طرح کا م کرتی ہے؟

ڈی ٹی ایچ ٹیکنا لوجی دراصل “ڈائریکٹ ٹوہوم”کا مخفف ہے جس کا مطلب ہےاس ٹیکنا لوجی کے ذریعے لوگ گھر بیٹھے ڈیجیٹل سیٹلائٹ کے ذریعےبناء کسی تار(وائر)کے براہ راست نشریات دیکھ سکیں گے۔

ڈی ٹی ایچ نشریات کے حصول کیلئے اسے گھرسے باہر لگا کر براہ راست سگنلز موصول ہوں گے اور لوگ اپنے پسندیدہ چینلز بغیر کسی تار کے باآسانی دیکھ سکیں گے،جبکہ کیبل آپریٹر کا کردار درمیان سے ختم ہوجائے گا۔

ڈی ٹی ایچ ایک چھوٹا سا ڈش انٹینا ہے جو کسی بھی گھرکی کھڑکی یا چھت پر باآسانی لگ جاتا ہے، جس سے صارف براہ راست نشریات دیکھ سکتا ہے۔

ڈی ٹی ایچ ٹیکنا لوجی کے ذریعے صارفین تقریباً 700 چینلز دیکھ سکتے ہیں ،اس کے علاوہ اس چھوٹی سی ڈش کو باآسانی اپنے ساتھ کہیں بھی لے جایا جا سکتا ہے۔

چونکہ سگنلز براہ راست سیٹلا ئٹ کے ذریعے موصول ہوں گے لہٰذا تصویر اور آواز کی کوالٹی کیبل کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ صاف اور ایچ ڈی(ہائی ڈیفینیشن) ہوگی۔

ڈی ٹی ایچ ٹیکنا لوجی صارفین تک چینلز کمپنی کے ذریعے براہ راست پہنچاتی ہے لہٰذا اس کی نشریات بجلی جانے کی صورت میں منقطع نہیں ہوتیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ڈی ٹی ایچ چینلز کی تعداد کا فیصلہ عوام کی ضروریات ،دلچسپی اور ضابطہ اخلاق کو مدنظر رکھتے ہوئے پیمرا(پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی) کا ادارہ کرے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2SBQJys

0 comments:

Popular Posts Khyber Times